انسٹاگرام پر اب تصاویر خود ایڈٹ ہوں گی
Instagram Restyle feature
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کیلئے ایک نیا اور انقلابی فیچر ری اسٹائل (Restyle) متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے اب صارفین صرف ایک جملہ یا ہدایت لکھ کر اپنی تصاویر اور ویڈیوز میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے فوری تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیچر انسٹاگرام اسٹوریز میں شامل کیا گیا ہے، جب صارف کوئی اسٹوری اپ لوڈ کرے گا تو پینٹ برش آئیکن کے نیچے ایک نیا آپشن  Restyle  کے نام سے ظاہر ہوگا۔ اس فیچر پر کلک کرنے کے بعد صارف مختلف ہدایات جیسے پس منظر میں سورج غروب کا منظر دکھاؤ یا چہرے کی روشنی بڑھا دو لکھ سکتا ہے اور انسٹاگرام کا اے آئی سسٹم چند سیکنڈز میں وہ تبدیلیاں خود بخود کر دے گا۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ نیا فیچر خاص طور پر ان صارفین کیلئے مفید ہے جو فوٹوشاپ یا دیگر پیچیدہ ایڈیٹنگ ٹولز استعمال نہیں کرنا چاہتے مگر اپنی پوسٹس کو تخلیقی انداز دینا چاہتے ہیں۔

ری اسٹائل فیچر نہ صرف تصاویر بلکہ ویڈیوز پر بھی مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے، اس میں پہلے سے موجود مختلف ایفیکٹس بھی شامل ہیں جو پوسٹ کو مزید دلکش بنا دیتے ہیں۔

اس فیچر کے استعمال کے دوران صارفین کو میٹا (Meta) کے مصنوعی ذہانت سے متعلق قواعد و ضوابط سے اتفاق کرنا لازمی ہوگا، کیونکہ تصاویر اور ویڈیوز کا تجزیہ اور تبدیلیاں اے آئی ماڈلز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں