ہونڈا کی پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل باضابطہ لانچ
ہونڈا نے یورپ میں اپنی پہلی مکمل سائز الیکٹرک موٹر سائیکل "ڈبلیو این 7 " لانچ کر دی
ہونڈا نے یورپ میں اپنی پہلی مکمل سائز الیکٹرک موٹر سائیکل ڈبلیو این 7 متعارف کرائی/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ہونڈا نے یورپ میں اپنی پہلی مکمل سائز الیکٹرک موٹر سائیکل "WN7 " لانچ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق " WN7" ہونڈا کا پہلا فکسڈ بیٹری الیکٹرک نییکڈ ماڈل ہے اور یہ 2024 میں میلان میں منعقدہ ای آئی سی ایم اے (EICMA) موٹر سائیکل شو میں متعارف کروائے گئے "EV Fun Concept" کا پروڈکشن ورژن ہے۔
نام رکھنے کے انداز میں "W" کا مطلب ہے "Be the Wind،"N" کا مطلب ہے "Naked" اور "7" آؤٹ پٹ کلاس کو ظاہر کرتا ہے۔ ہونڈا نے اس موٹر سائیکل کی قیمت 12 ہزار 999 پاؤنڈ رکھی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4.9 ملین روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

کمپنی کی جانب سے ہونڈا کی پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل جاری کردہ اہم خصوصیات میں رینج فی چارج 130 کلومیٹر سے زائد ہے۔ بیٹری، فکسڈ لیتھیم آئن، CCS2 فاسٹ چارجنگ (20% سے 80% تک تقریباً 30 منٹ میں)، گھر پر چارجنگ، تین گھنٹے سے کم وقت میں مکمل چارج، پرفارمنس آؤٹ پٹ میں 600cc انجن والی موٹر سائیکل کے برابر جبکہ ٹارک میں 1000cc ماڈل کے قریب ہے۔
ڈیزائن میں سلِم اور ای وی کے لیے مخصوص اسٹائلنگ ہے۔ ٹیکنالوجی میں 5 انچ TFT اسکرین کے ساتھ ہونڈا روڈ سنک (Honda RoadSync) اسمارٹ فون کنیکٹیویٹی ہے۔
WN7 کی لانچ ہونڈا کے بڑے الیکٹرک موٹر سائیکل مارکیٹ میں داخلے کا اعلان ہے، جبکہ اس سے قبل کمپنی زیادہ تر الیکٹرک اسکوٹرز اور کموٹر ماڈلز پر توجہ دے رہی تھی۔ کمپنی اپنے تمام موٹر سائیکلز کو 2040 کی دہائی تک کاربن نیوٹرل بنانے کے منصوبے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھا رہی ہے۔
 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں