
چیٹ جی پی ٹی میں اب ایک نیا پرسنلائزیشن پیج شامل کیا گیا ہے، جہاں صارفین اپنی دلچسپیوں، ترجیحات اور بات چیت کے انداز کا انتخاب کرسکیں گے۔ اس فیچر کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو ایک دوست یا ساتھی کی طرح ذاتی اور قریبی انداز میں گفتگو کے قابل بنانا ہے۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے چند روز قبل ایکس (ٹوئٹر) پر اس فیچر کی جھلک پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نئے سیٹنگ پیج میں مختلف پرسنلٹی ٹائپس جیسے Cynic، روبوٹ، لیسنر اور Nerd شامل کی گئی ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی انتخاب کرنے پر چیٹ بوٹ اسی انداز میں جواب دے گا۔
مزید برآں اس پیج میں ایک کاسٹیوم انسٹرکشنز پروموٹ سیکشن بھی موجود ہوگا، جس کے ذریعے صارفین اپنی ہدایات شامل کرکے چیٹ بوٹ کے جوابات کو مزید ذاتی اور متعلقہ بنا سکیں گے۔
اس کے علاوہ ایک الگ آپشن میں صارفین یہ بھی طے کرسکیں گے کہ چیٹ بوٹ انہیں کس نام سے پکارے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ فیچر صارفین کے تجربے کو ایک نئے دور میں لے جائے گا اور چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ بات چیت کو مزید دلچسپ، ذاتی اور مؤثر بنائے گا۔
یہ اپ ڈیٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اے آئی مستقبل میں صرف معلومات فراہم کرنے تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ ایک ذاتی معاون اور دوست جیسا کردار بھی ادا کرے گی۔ پرسنلائزیشن فیچر صارفین کو زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے، جس سے نہ صرف ان کا اعتماد بڑھے گا بلکہ چیٹ جی پی ٹی کو روزمرہ زندگی اور کام کا مزید لازمی حصہ بنا دے گا۔