پاکستان اگلے سال چینی خلائی اسٹیشن پر پہلا خلاباز بھیجے گا
Pakistan astronaut 2026
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): سپارکو اور چین کے ساتھ خلائی تعاون میں اہم پیش رفت، پاکستان 2026 میں اپنا پہلا خلاباز چینی خلائی اسٹیشن بھیجے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیجنگ میں چائنا ایٹامک انرجی اتھارٹی اور چین کی خلائی ایجنسی کے چیئرمین شان ژونگدے سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان 2026 میں اپنا پہلا خلاباز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیجے گا۔

انہون نے تسلیم کیا کہ سی پیک نے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوکلیئر انرجی کے شعبے میں چین اور پاکستان کا تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کی نمایاں مثالیں K-2، K-3 اور C-5 نیوکلیئر پاور پلانٹس ہیں۔

مزید برآں احسن اقبال نے "اُڑان پاکستان" (Uraan Pakistan) منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خلائی سائنس کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ حال ہی میں پاکستان نے چین کے تعاون سے تین سیٹلائٹس کامیابی سے لانچ کیے ہیں۔ پاکستان کی خلائی ایجنسی، سپارکو (SUPARCO) کو 2035 تک ایک چاند مشن لانچ کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں لانچ

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس کم لاگت میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل انسانی وسائل موجود ہیں، جنہیں چین کے ساتھ تعاون کے ذریعے مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔

وزیرِ منصوبہ بندی نے بتایا کہ پاکستان نے ابھرتے ہوئے تکنیکی چیلنجز کے پیش نظر ایک کوانٹم کمپیوٹنگ سینٹر بھی قائم کیا ہے۔ انہوں نے CAEC، سپارکو، اور پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے درمیان تحقیقاتی شراکت اور علم کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ ٹیکنالوجی کا پرامن استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان پاکستانی سائنسدانوں کو چینی ایکسچینج پروگرامز کے ذریعے خلائی ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میں توسیع کی جائے۔

Bottom of Form

Top of FormBottom of Form