ڈیپ سیک کی کامیابی کے پیچھے چھپی خاتون کون؟
ڈیپ سیک کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے پیچھے چھپی خاتون کی ذہانٹ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں
ڈیپ سیک کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے پیچھے چھپی خاتون لوفولی/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ڈیپ سیک کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے پیچھے چھپی خاتون کی ذہانٹ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ خاتون مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک نمایاں محقق ہیں، جن کی ذہانت کو ایک ’معجزہ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔  لوفولی‘ نامی اس ذہانت سے بھرپور خاتون محقق کی پیدائش 1995 میں چین کے صوبہ سیچوان کے دیہی علاقے یبن میں ہوئی۔ انہوں نے بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، جہاں ابتدائی مشکلات کے باوجود انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بعد ازاں، انہوں نے پیکنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹیشنل لسانیات میں داخلہ لیا اور 2019 میں ACL کانفرنس میں آٹھ تحقیقی مقالے شائع کیے۔ اپنی تعلیمی کامیابیوں کے بعد، ’لو‘ نے علی بابا کی ”ڈامو“ اکیڈمی میں بطور محقق شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے کثیر لسانی پری ٹریننگ ماڈل ”ویکو“ (VECO) کی ترقی کی قیادت کی اور اوپن سورس ایلس مائنڈ پروجیکٹ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

2022 میں، انہوں نے ’ڈیپ سیک‘ میں شمولیت اختیار کی اور ڈیپ سیک وی ٹو 2 کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ’لو فولی‘ نے شاؤمی کے اے آئی لیب میں شمولیت اختیار کی ہے، جہاں وہ بڑے ماڈلز کی ترقی کی قیادت کریں گی۔ ’لو فولی‘ کی غیر معمولی صلاحیتیں اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں ان کی شراکتیں انہیں ایک نمایاں شخصیت بناتی ہیں اور ان کی مستقبل کی کاوشیں ٹیکنالوجی کی دنیا میں گہرا اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں