لاکھوں صارفین سنیپ چیٹ سے لاگ آؤٹ، وجہ کیا بنی؟
تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات شیئرنگ ایپ سنیپ چیٹ میں خرابی کے باعث بہت سے لوگ اسے استعمال کرنے سے محروم ہوگئے
پاکستان میں اتوار کے روز سنیپ چیٹ صارفین کو شدید تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات شیئرنگ ایپ سنیپ چیٹ میں خرابی کے باعث بہت سے لوگ اسے استعمال کرنے سے محروم ہوگئے، مقبول ایپ کے نہ چلنے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اتوار کے روز سنیپ چیٹ (Snapchat) صارفین کو شدید تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ایپ سے لاگ آؤٹ ہوگئے اور بنیادی فیچرز تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی بڑے شہروں میں صارفین نے شکایت کی کہ وہ نہ تو اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر سکتے ہیں اور نہ ہی پیغامات بھیج پا رہے ہیں۔

 یہ مسئلہ صرف پاکستان تک محدود نہیں رہا بلکہ برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک میں بھی صارفین کو اسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر (Downdetector)، جو آن لائن سروسز کی خرابیوں کو مانیٹر کرتا ہے، کے مطابق 57 فیصد صارفین نے بتایا کہ وہ بغیر کسی اطلاع کے لاگ آؤٹ ہوگئے جبکہ 24 فیصد کو شیئرنگ اور 18 فیصد کو اپلوڈنگ میں دشواری کا سامنا ہوا۔

اس بڑے خلل کے باوجود سنیپ چیٹ کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے صارفین میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ سرور سائڈ خرابی یا حال ہی میں جاری کی گئی اپ ڈیٹ کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ کچھ صارفین نے وی پی این (VPN) کے ذریعے ایپ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سنیپ چیٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اپنے سرورز کی جانچ پڑتال اور اپ ڈیٹس کے عمل میں مزید احتیاط برتنی چاہیے تاکہ صارفین کو مستقبل میں ایسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں