سٹار لنک کو لائسنس مل گیا، سروسز پاکستان میں کب دستیاب ہونگی؟
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آگاہ کیا کہ سپیس بورڈ نے سٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آگاہ کیا کہ سپیس بورڈ نے سٹار لنک کو عارضی لائسنس دیا ہے/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آگاہ کیا کہ سپیس بورڈ نے سٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا۔ سٹار لنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا۔

امین الحق نے سوال کیا کہ سٹار لنک کے لائسنس میں کیا مشکلات ہیں ؟ جس پر وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ سٹار لنک کے لائسنس کے معاملے میں کوئی مشکلات نہیں ہیں، سیٹلائٹ انٹرنیٹ ایک نئی ٹیکنالوجی ہے اس کے مختلف پہلو دیکھنے والے تھے، سٹار لنک کے لائسنس کےلیے کنسلٹنٹ ہائر کیا گیا ہے، ریگولیشنز فائنل کرنے کےلیے کنسلٹنٹ کام کر رہا ہے، ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد اسٹارلنک کو دوبارہ اپلائی کرنا پڑے گا۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ سٹار لنک کا انفرااسٹرکچر لگنے کے بعد نومبر دسمبر میں اس کی سروسز دستیاب ہوں گی، نومبر دسمبر میں سٹارلنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔

چین کی کمپنی نے بھی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ کمیٹی نے سپیکٹرم لائسنس مقدمات کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کر دی، قائمہ کمیٹی نے بلوچستان میں انٹرنیٹ بندش کے معاملے پر وزارت داخلہ کے حکام کو آئندہ اجلاس میں بریفنگ دینے کیلئے طلب کر لیا۔

 

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں