ٹک ٹاک پر اب لائیو سبسکرپشن کے علاہ بھی پیسے کمائے جا سکیں گے
TikTok Application Features
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے لائیو سبسکرپشن فیچر کو صارفین کیلئے اب مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

لائیو سبسکرپشن فیچر کے تحت مواد اپلوڈ کرنے والے صرف لائیو خصوصی ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کے اہل ہی ہوتے تھے اور یہ فیچر فقط بڑے مواد تخلیق کاروں کو ہی میسر تھا۔

اب کمپنی نے اسے مزید آسان کردیا ہے،لیکن اب بھی یہ فیچر 10 ہزار سے کم فالوورز رکھنے والے صارفین کیلئے نہیں ہے۔

ٹک ٹاک کے مطابق  مذکورہ فیچر کے تحت اب جس صارف کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی اور اس کی عمر 18 سے زیادہ ہو تو وہ لائیو ویڈیوز کے بغیر بھی اچھے خاصے پیسے کما سکیں گے۔

اسی طرح لازمی یہ بھی لازمی ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ کے گزشتہ ماہ ایک لاکھ ویوز رہے ہوں، تب ہی وہ اکاؤنٹ لائیو سبسکرپشن کے فیچر کے تحت پیسے کما سکے گا۔

واضح رہے کہ نئے فیچر کے تحت نہ صرف لائیو ویڈیوز بلکہ دیگر مختلف اہم ویڈیوز کو بھی گروپس اور چیٹس میں بھی شیئر کیے جانے سے پیسے کمائے جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ اس فیچر کے تحت صارفین سبسکرپشن کے آپشن کے ذریعے اپنے فالوورز سے رقم وصول کرتے ہیں،فیس دینے کے عوض فالوورز کو مختلف مواد تک رسائی میسر ہوتی ہے۔

سبسکرپشن فیچرز پاکستان کے باہر بہت زیادہ مقبول ہیں،خاص طور پر یہ فیچرز امیر ممالک میں اچھی کاصی آمدنی کا ذریعہ ہیں۔  

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں