موبائل خریدتے وقت محتاط رہیں، پی ٹی اے
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کی جانب سے شہریوں کیلئے سخت ہدایت کی گئی ہے کہ شہری مارکیٹ سے موبائل فون خریدتے وقت محتاط رہیں۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ڈپلیکیٹ یا کلون موبائل ڈیوائسز کے استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

پی ٹی اے حکام نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ شہریوں کو ہمیشہ مستند اور قابل اعتماد دکانداروں سے موبائل فونز خریدنے چاہیے، موبائل خریدتے وقت یہ یقینی بنائیں کہ ان کی وارنٹی موجود ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو بتایا ہے کہ وہ ہمیشہ ڈبا پیک نئے موبائل فونز خریدیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ فون کا ای ایم ای آئی نمبر اس کے ڈبے پر موجود نمبر سے ملتا ہے اور ڈبے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی مستند اسٹیمپ موجود ہو۔

پی ٹی اے نے ہدایت کی کہ صارفین ویب سائٹ ہماری ویب سائٹ یا 8484 پر اپنے موبائل فونز کی تصدیق کریں۔ پی ٹی اے نے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگے اور قیمتی فونز خریدنے سے گریز کریں جو انتہائی کم قیمت یا بغیر وارنٹی کے فروخت ہو رہے ہوں۔

پی ٹی اے نے ہدایت دی ہے کہ ہمیشہ نیا ڈبا پیک فون خریدیں، اگر کوئی شخص فراڈ کا شکار ہوچکا ہے تو اس صورت میں متعلقہ دکاندار سے فوری رابطہ کریں اور ایف آئی اے کو بھی اس کی اطلاع دیں تاکہ فراڈیوں کیخلاف کارروائی ہوسکے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں