سہ ملکی سیریز، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرا دیا

عرفات منہاس نے 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں/فائل فوٹو
عرفات منہاس نے 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں/فائل فوٹو
Updated | Published October, 20 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے عرفات منہاس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔ عرفات منہاس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز بنائے اور پھر 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، تاہم ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 39ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور فخر زمان پہلی ہی گیند پر گس اٹکنسن کی گیند پر جو روٹ کو کیچ دے بیٹھے، جبکہ صائم ایوب 8 رنز بنا کر سونی بیکر کا شکار ہوئے۔ بابراعظم بھی 34 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے نانا انتقال کرگئے
ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد حسن نواز اور عرفات منہاس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ حسن نواز نے 74 گیندوں پر 79 رنز بنائے، جبکہ عرفات منہاس نے 58 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ فہیم اشرف نے 39، سعد بیگ نے 35 اور سلمان علی آغا نے 16 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3 جبکہ گس اٹکنسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بین ڈکٹ نے 45 اور جو روٹ نے 33 رنز بنائے، تاہم عرفات منہاس کی تباہ کن اسپن بولنگ کے سامنے انگلش بیٹنگ لائن نہ سنبھل سکی اور پوری ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.59 ▼ 0.65
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.22 ▼ 0.18
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.11 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.49 ▼ 0.38
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▼ 0.18
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,299 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 396,274 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 378,261 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 324,224 ▼ 15
Silver Per Tola 5,911 ▼ 3
Platinum Per oz (USD) 1,639 ▲ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں