قومی کرکٹر محمد رضوان پر پی سی بی نے ایک اور بڑی پابندی عائد کردی
فائل فوٹو
Updated 21 گھنٹے قبل | Published September, 21 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا، پی سی بی کا مؤقف ہے کہ رضوان کا معاملہ این سی سی آئی اے میں زیرِ تفتیش ہے، اس لیے میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
رضوان آئی سی سی کو لکھے گئے خط سے متعلق تفصیلات بتانا چاہتے تھے، وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 4.1 کا احترام کرتے ہوئے شق 16 استعمال کرنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ شق 4.1 کے مطابق کھلاڑی بغیر اجازت عوامی بیان نہیں دے سکتا اور شق 16 کے مطابق پی سی بی اور کھلاڑی میں باہمی تعاون ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کے کاروبار کے لیے 5 کروڑ روپے کے اینڈومنٹ فنڈ کا اعلان
یاد رہے کہ انگلینڈ کے دورے میں 2 ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد جن کھلاڑیوں کو پاکستان واپس طلب کیا گیا تھا، ان میں محمد رضوان بھی شامل تھے۔
پی سی بی نے محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فون بھی تحویل میں لیے تھے جنہیں بعد ازاں این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔