پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 15 2026 |
فیصل آباد (ویب ڈیسک) سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

سہ فریقی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، جس کے تمام 10 ٹی ٹوئنٹی میچز اقبال سٹیڈیم میں ہوں گے۔ سری لنکا ویمنز انڈر 19 ٹیم 28 ستمبر جبکہ بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 ٹیم 29 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد ہونے والی اس سہ فریقی سیریز کا فارمیٹ ٹرپل راؤنڈ رابن رکھا گیا ہے، جس کے تحت ہر ٹیم 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

سیریز کی ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ سہ فریقی سیریز کے تمام میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپیسی

دوسری جانب سیریز کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ فضہ فیاض پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان ہوں گی۔

ٹیم میں بیٹرز قمروش فرحان، پاکیزہ شبیر، ملائکہ سہانی اور آف اسپنر افشین خان کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم بدھ سے بوڑانوالا گراؤنڈ اور اقبال سٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ کا آغاز کرے گی۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 ٹیمیں 29 اور 30 ستمبر جبکہ یکم اکتوبر کو اقبال سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں