محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے نااہل قرار
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کرکٹرز نے اپنی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے ٹیموں کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے اور ان کی رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
محمد رضوان اور امام الحق کی فٹنس رپورٹس ان کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے پاس موجود نہیں ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ نہ دینے اور رپورٹ جمع نہ ہونے کے باعث دونوں کرکٹرز پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے میچز کھیلنے کے اہل نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے: امام الحق اور محمد رضوان طلب
محمد رضوان سوئی ناردرن گیس کے نائب کپتان ہیں اور کپتان شان مسعود کی پہلے راؤنڈ میں عدم دستیابی کے باعث انہیں ٹیم کی قیادت کرنا تھی۔ سوئی ناردرن گیس کا پہلا میچ کل اسٹیٹ بینک کے خلاف شیڈول ہے، دوسری جانب امام الحق او جی ڈی سی کے کپتان ہیں، ان کی ٹیم کا بھی کل پی ٹی وی کے خلاف میچ شیڈول ہے۔