این سی سی آئی اے: امام الحق اور محمد رضوان طلب

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گشن ایجنسی
پی سی بی نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ اداروں کو بھیج دیا تھا/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published September, 10 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی اے) نے قومی کرکٹرز کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ اداروں کو بھیج دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے۔

امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹرکو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم میں تبدیلیاں کس کی مرضی سے ہوئیں؟ بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل سے حاصل معلومات کی تفتیش کرے گی جب کہ کرکٹرز کے موبائل کیوں رکھے گئے پی سی بی نے اس کی تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمدرضوان این سی سی آئی اے لاہور میں کل پیش ہوں گے، دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس پیر کو جاری کیے گئے جس میں انہیں جمعہ کو این سی سی آئی لاہور طلب کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں کرکٹرز سے ان کے موبائل فون ان لاک کرائےجائیں گے اور ان سے انگلینڈ سیریزکے دوران ڈریسنگ روم لیکز سےمتعلق انوسٹی گیشن کی جائےگی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں