سندھ پولیس نے شاہد آفریدی کو سفیر کھیل مقرر کر دیا

تقریب میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بھی شرکت کی/فائل فوٹو
تقریب میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بھی شرکت کی/فائل فوٹو
Updated | Published September, 4 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی کو سفیرِ کھیل مقرر کردیا، جس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بھی شرکت کی، جہاں شاہد آفریدی کو سفیرِ کھیل مقرر کیے جانے کی سند پیش کی گئی۔

'اس موقع پر آئی جی سندھ اور شاہد آفریدی کے درمیان شیلڈز کا بھی تبادلہ ہوا۔ آئی جی سندھ نے شاہد آفریدی کو سندھ پولیس کا سفیرِ کھیل بننے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت پولیس کے کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اعزاز ہے۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس میں کھیلوں کا فروغ ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہا ہے، جبکہ بزنس کمیونٹی کے تعاون سے کھیلوں کے انعقاد کا خواب بھی پورا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ کھیل نہ صرف نوجوانوں میں نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دیتے ہیں بلکہ انہیں منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

شاہد آفریدی کی بطور سفیرِ کھیل تقرری سے سندھ پولیس کے کھیلوں سے متعلق اقدامات اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے کی کوششوں کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں