انگلینڈ سے شکست، سرفراز احمد کو کوچنگ سے ہٹانے کا امکان

Pakistan Cricket Team
فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے بعد اب ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی تبدیلی کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی 194 رنز سے شکست کے بعد کوچنگ سیٹ اپ میں اہم تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، جو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے لندن پہنچے ہیں، اب ٹیسٹ ٹیم کے معاملات بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مائیک ہیسن کو ٹیسٹ ٹیم کے معاملات کی نگرانی کی ذمہ داری دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ امکان ہے کہ وہ برمنگھم کے ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں 9 ستمبر سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوران ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔

مائیک ہیسن نہ صرف ٹیم کی سرگرمیوں میں شامل ہوں گے بلکہ ڈریسنگ روم میں بھی ان کی موجودگی متوقع ہے، جس سے ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیصلہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے تو سرفراز احمد کی بطور ریڈ بال ہیڈ کوچ ذمہ داریاں ختم ہونے کا امکان ہے۔ اس طرح مائیک ہیسن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی سنبھال سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد کی عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے متعلق لاعلمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سرفراز احمد کو انگلینڈ کے دورے کے اختتام پر ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سے ہٹایا جاسکتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں