پانی کے جھگڑے نے کرکٹ کوچ کی جان لے لی

Sri Lanka Capital
فائل فوٹو
Updated | Published August, 15 2026 |
کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں پانی کے حصول پر ہونے والے جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والے 62 سالہ کرکٹ کوچ اسمتھ فرنینڈو دورانِ علاج دم توڑ گئے، واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 17 سالہ اسکول کرکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ 8 اگست کو کولمبو میں کرکٹ ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آیا، جہاں پانی کے حصول پر کھلاڑیوں اور کلب کے ایک ملازم کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق جھگڑے کے دوران اسمتھ فرنینڈو بھی تصادم کی زد میں آگئے اور انہیں شدید چوٹیں آئیں، واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ انتقال کرگئے۔

پولیس نے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 17 سالہ اسکول کرکٹر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو 17 اگست تک چائلڈ پروبیشن کی تحویل میں بھیج دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسمتھ فرنینڈو کولمبو کے موراتووا میں واقع پرنس آف ویلز کالج کے سابق کرکٹ کوچ تھے، انہوں نے اپنے طویل کوچنگ کیریئر کے دوران متعدد باصلاحیت اسکول کرکٹرز کی تربیت کی اور انہیں کھیل کی بنیادی مہارتوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی جانبحق، 12 زخمی

اسمتھ فرنینڈو کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں میں سری لنکا کے موجودہ ون ڈے کپتان کوسل مینڈس بھی شامل ہیں، کوسل مینڈس نے بعد ازاں سری لنکا کے اہم بین الاقوامی کھلاڑی کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی اور اب قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

واقعے نے سری لنکن کرکٹ حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے جھگڑے کی مکمل وجوہات اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.14 ▲ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.76 ▲ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,526 ▲ 4,915
Gold 22K Per Tola 422,149 ▲ 4,505
Gold 21K Per Tola 402,960 ▲ 4,300
Gold 18K Per Tola 345,395 ▲ 3,686
Silver Per Tola 6,838 ▲ 81
Platinum Per oz (USD) 1,764 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43 ▲ 0.45
Diesel HSD Per Litre 249.03 ▲ 1.21
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75 ▲ 0.48
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں