سری لنکن ویمن ٹیم کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

Pakistan Women vs Sri Lanka Women
فائل فوٹو
Updated | Published July, 25 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سدرا امین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔

پاکستان کی اننگز میں عائشہ ظفر نے 49 جبکہ منیبہ علی نے 45 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ گلفروزہ نے 27 اور صدف شمش نے 12 رنز بنائے۔ قومی ٹیم نے ایک مضبوط ہدف سری لنکا کے سامنے رکھا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ویمن ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان چماری اتاپتو صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں، تاہم اس کے بعد وشمی گونا رتنے اور ہرشیتا سامارا وکرما نے شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

دونوں بیٹرز نے دوسری وکٹ کیلئے 203 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ وشمی گونا رتنے نے 123 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 11 چوکے شامل تھے، جبکہ ہرشیتا سامارا وکرما نے ناقابل شکست 100 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 274 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ جیتنے کے باوجود اصل ٹرافی کیوں نہیں ملتی؟ حیران کن وجہ جانیے

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز اب ایک ایک سے برابر ہے، سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 31 جولائی کو دمبولا میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے میدان میں اتریں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.69 ▼ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.74 ▼ 0.33
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.02 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,941 ▲ 3,725
Gold 22K Per Tola 394,112 ▲ 3,414
Gold 21K Per Tola 376,198 ▲ 3,259
Gold 18K Per Tola 322,456 ▲ 2,793
Silver Per Tola 6,214 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 9.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.52 ▲ 4.40
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں