شاہد آفریدی کا افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاپور زدران کے انتقال پر اظہار افسوس

افغانستان کے سابق فاسٹ باؤلر شاپور زدران
سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغام جاری کیا/فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published July, 10 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاپور زدران کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

افغانستان کے سابق فاسٹ باؤلر شاپور زدران کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ "بے شک ہم اللّٰہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔" انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ شاپور زدران ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ " پیارے شاپور! اللّٰہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے، آپکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔"

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

انہوں نے مزید کہا کہ موت ہر انسان کا مقدر ہے لیکن پشتونوں کی عزت، وقار اور روایات ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ ان کے بقول موت جسم کو جدا کر سکتی ہے مگر انسان کی محبت، کردار اور اقدار ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان کے سابق بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاپور زدران طویل علالت کے بعد نئی دہلی کے ایک اسپتال میں 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

شاپور زدران نے افغانستان کی جانب سے 44 ایک روزہ اور 36 ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے نیز 2015 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف افغانستان کی تاریخی پہلی فتح میں انہوں نے فاتحانہ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو یادگار کامیابی دلائی تھی جسے افغان کرکٹ کی اہم ترین کامیابیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.17 ▲ 0.61
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.99 ▲ 0.86
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.00 ▲ 1.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▲ 0.17
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 425,755 ▼ 2,097
Gold 22K Per Tola 390,276 ▼ 1,922
Gold 21K Per Tola 372,536 ▼ 1,835
Gold 18K Per Tola 319,317 ▼ 1,573
Silver Per Tola 6,101 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 40.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں