سٹار ریسلر ہوگن کی موت کیسے ہوئی؟ تحقیقات میں سب سامنے آگیا

امریکی تحقیقاتی اداروں میں سٹار ریسلر ہلک ہوگن کی موت سے متعلق تحقیقات مکمل کر کے موت کی وجوہات کا تعین کر لیا۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published June, 7 2026 | Muhammad Bilal
فلوریڈا: (ویب ڈیسک) امریکی تحقیقاتی اداروں میں سٹار ریسلر ہلک ہوگن کی موت سے متعلق تحقیقات مکمل کر کے موت کی وجوہات کا تعین کر لیا۔

ہلک ہوگن 11 اگست 1953 کو جارجیا کے شہر آگسٹا میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلوریڈا میں ریسلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

انہوں نے پٹھے دار جسم اور "24 انچ پائتھونس" کے طور پر شہرت حاصل کرنے کے بعد ریسلنگ کے کئی بڑے ایونٹس میں حصہ لیا، گزشتہ برس جولائی میں وہ 71 برس کی عمر میں چل بسے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کلیئر واٹر پولیس ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ہلک ہوگن کی موت میڈیکل ایمرجنسی کے باعث ہوئی اور ان کی موت میں کسی قسم کے مجرمانہ عمل یا سازش کے شواہد تحقیقات کے نتیجے میں سامنے نہیں آئے۔

پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ تفصیلی تحقیقات کے بعد کیس کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے، ہلک ہوگن کی موت قدرتی بیماری کے باعث ہوئی، تحقیقات میں کسی جسمانی تشدد کے آثار نہیں ملے اور نہ ہی زہریلے مادوں یا دیگر بیرونی عوامل کا کوئی ثبوت مل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے

رپورٹ کے مطابق جولائی 2025ء میں ہلک ہوگن ریاست فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ جان کی بازی ہار گئے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر انہیں ابتدائی طبی امداد دی، جس کے بعد انہیں ہسپتال بھی منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں