پہلا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 201 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 43 ویں اوور میں پورا کر لیا۔
پاکستان کی جانب نے بابراعظم 69 اور غازی غوری نے 65 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، صاحبزادہ فرحان 28 اور معاذ صداقت 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ سلمان علی آغا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
میزبان پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 18 اور عبدالصمد نے ایک رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میتھیو کیونمین، مارنوس لبوشیانے اور تنویر سنگھا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 200 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: عرفات منہاس کا "ڈریم ڈیبیو"، 5 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کر دی
آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو شارٹ نے 55 رنز کی اننگ کھیلی، میتھیو کیونمین 24، ایلکس کیری 19 اور کپتان جوش انگلس 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
مہمان ٹیم کے نیتھن ایلس 8 اور اولیور پیک 7 رنز ہی بنا سکے جبکہ تنویر سنگھا، مارنوش لبوشیانے اور کیمرون گرین کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔
پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کینگروز کا شکار کیا، ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔