عرفات منہاس کا "ڈریم ڈیبیو"، 5 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کر دی

ون ڈے فارمیٹ ڈیبیو کرنے والے قومی آل راؤنڈر عرفات منہاس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
فوٹو بشکریہ پاکستان کرکٹ بورڈ
Updated 21 گھنٹے قبل | Published May, 30 2026 | Muhammad Bilal
راولپنڈی: (سنو نیوز) ون ڈے فارمیٹ ڈیبیو کرنے والے قومی آل راؤنڈر عرفات منہاس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان کے آل راؤنڈر عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

لیفٹ آرم اسپنر عرفات منہاس نے ڈیبیو میچ میں آسٹریلوی بیٹسمینوں کو گھما کر رکھ دیا، ڈیبیو میچ میں عرفات منہاس نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز دے کر 5 کینگروز کا شکار کیا۔

انہوں نے آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس، میتھیو شارٹ، مارنوس لبوشیانے، کیمرون گرین اور نیتھن ایلس کو پویلین کی راہ دکھائی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز قومی کرکٹر ذاکر خان کے پاس تھا، یہ ریکارڈ 42 سال تک ان کے پاس رہا۔

ذاکر خان نے 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم آج عرفات منہاس نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کی شیطان کو کنکریاں مارتے باؤلنگ سٹائل کی ویڈیو وائرل

اننگز کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے عرفات منہاس نے کہا کہ ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، ان کنڈیشنز کی طویل عرصے سے پریکٹس کر رہا تھا۔

عرفات منہاس کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن 200 رنز پر ہی مکمل طور پر بکھر گئی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.50 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 301.29 ▼ 1.52
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 360.29 ▼ 0.67
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.84 ▲ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 371,222 ▲ 4,852
Gold 22K Per Tola 340,287 ▲ 4,447
Gold 21K Per Tola 324,819 ▲ 4,245
Gold 18K Per Tola 278,417 ▲ 3,639
Silver Per Tola 4,381 ▲ 114
Platinum Per oz (USD) 1,324 ▲ 26.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 322.00 —
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں