وسیم اکرم کی شیطان کو کنکریاں مارتے باؤلنگ سٹائل کی ویڈیو وائرل
فوٹو سکرین گریب
Updated 20 گھنٹے قبل | Published May, 27 2026 | Muhammad Bilal
مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے باؤلنگ سٹال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ان دنوں فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلہ میں سعودی عرب میں موجود ہیں ، ٹی وی میزبان فخرِ عالم اور سابق کپتان مصباح الحق بھی وسیم اکرم کے ہمراہ ہیں۔
فخر عالم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم جمرات میں باؤلنگ کے انداز میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس موقع پر وسیم اکرم اپنا روایتی باؤلنگ سٹال اپناتے ہوئے آؤٹ بھی کر رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وسیم اکرم کے اس انداز کو پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم سمیت کئی سابق کھلاڑیوں اور شوبز اسٹارز نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کی ہے۔