سعودی کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے النجمہ کیخلاف میچ میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی ٹیم کو 2-5 سے کامیابی دلائی۔
میچ کے دوران رونالڈو نے دو خوبصورت گول اسکور کیے، تاہم سب سے زیادہ توجہ اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے پنلٹی کک لینے سے قبل بسم اللہ کہا، یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔
رونالڈو نے 56ویں منٹ میں پنلٹی کے ذریعے گول کر کے مقابلہ برابر کے قریب لایا، جبکہ 73ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔
اس شاندار کارکردگی کے بعد ان کے کیریئر گولز کی تعداد 967 تک پہنچ گئی ہے اور وہ تیزی سے ایک ہزار گولز کے تاریخی ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
Cristiano Ronaldo says "Bismillah" before scoring penalty goal! ⚽️ pic.twitter.com/IXx12I0FBm
— Muslim (@Muslim) April 3, 2026
ذہن نچین رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ رونالڈو نے اسلامی الفاظ کا استعمال کیا ہو، اس سے قبل بھی ایک تقریب کے دوران انہوں نے اپنے ہدف کے حصول کیلئے ان شاء اللہ کہا تھا، جس پر مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد نے گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ وہ مستقبل میں اسلام قبول کر سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔