پی ایس ایل 11: اسلام آباد نے گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل سوشل میڈیا
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے نویں میچ میں کوئٹہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 184 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس نے 48 گیندوں پر 83 جبکہ کپتان شاداب خان نے 39 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ڈیوون کانوے 18 جبکہ آندرے گوس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دونوں وکٹیں ابرار احمد نے حاصل کیں۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 36 گیندوں پر 66 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، کپتان سعود شکیل 42 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کوئٹہ کے شمائل حسین 21، خواجہ نافع 18 اور بین ڈرموٹ نے 3 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ بیون جیکبز بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے، ٹام کرن 22 گیندوں پر 29 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سلمان ارشاد اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔