ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری
T20 World Cup 2026
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں سپر 8 کے پاکستان کیلئے مارو یا مرجاؤ کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 پالیکیلے میں کھیلا جانے والا یہ میچ سری لنکا کیلئے یہ صرف رسمی کارروائی ہے جبکہ پاکستان کیلئے بڑے مارجن سے فتح اسے سیمی فائنل تک پہنچا دے گی۔

ذہن نشین رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو بڑا ٹوٹل بنانے کے بعد 65 یا اس سے زائد رنز سے شکست دینی ہوگی، علاوہ ازیں جیت کی صورت میں بھی پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

پاکستان ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں اسٹار بلے باز بابر اعظم، نمبر ون آل راؤنڈر صائم ایوب اور نوجوان سلمان مرزا کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر خواجہ نافع، ابرار احمد اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی اور عثمان طارق شامل ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم میں کوشل مینڈس کی جگہ پر کامل مشارا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکن ٹیم کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کامل مشارا، چریتھ اسلانکا، پاون رتنانائیکے، کمنڈو مینڈس، جنیتھ لیاناگے، دنتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنا، دشمانتھا چمیرا اور دلشن مدھوشنکا شامل ہیں۔

 

ضرور پڑھیں