ٹی 20 ورلڈکپ: سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا
T20 World Cup Super Eight
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم ترین میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

پاکستان کے فاسٹ بولر سلمان مرزا کی سری لنکا  کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، جس نے ٹیم مینجمنٹ کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان مرزا پریکٹس سیشن کے دوران گھٹنے میں تکلیف محسوس کرنے لگے اور سہارا لے کر میدان سے باہر گئے، جس کے بعد وہ دوبارہ ٹریننگ کیلئے واپس نہیں آئے، ٹیم ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے بعد کیا جائے گا۔

سلمان مرزا کی عدم دستیابی کی صورت میں ٹیم مینجمنٹ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ نسیم شاہ نے خواجہ نافع اور عثمان طارق کے ساتھ علیحدہ نیٹ پر طویل پریکٹس کی، جس سے ان کی ممکنہ شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور سری لنکااہم میچ میں آج مدمقابل

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

پاکستان کو یا تو سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دینا ہوگی یا مقررہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا، شائقین کرکٹ کی نظریں اس اہم مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں ایک معمولی لغزش بھی ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی ہے۔

ضرور پڑھیں