ٹی 20 ورلڈکپ: سری لنکا اور نیوزی لینڈ آج کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گے
Sri Lanka vs New Zealand T20
فائل فوٹو
کولمبو : (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا ایک نہایت اہم میچ آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگ، دونوں ٹیمیں کولمبو کے میدان میں مدمقابل ہوں گی۔

ذہن نشین رہے کہ یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خصوصاً سری لنکا کیلئے جو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کیلئے فتح کی متلاشی ہے، اگر میزبان ٹیم آج کا میچ ہار جاتی ہے تو اس کے ایونٹ سے باہر ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے، جس کے باعث ٹیم پر دباؤ بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کا گزشتہ میچ پاکستان کیخلاف بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے باعث کیوی ٹیم کو ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا، اب نیوزی لینڈ کی کوشش ہوگی کہ وہ سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کی جانب پیش قدمی کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو شکست، انگلینڈ کی سیمی فائنل کی راہ ہموار

دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستانی شائقین کی نظریں بھی اس میچ پر جمی ہوں گی، کیونکہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کا انحصار بھی اس مقابلے کے نتیجے پر ہے۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کا میچ نہ صرف سنسنی خیز ہوگا بلکہ پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال بھی واضح کرے گا۔

ضرور پڑھیں