ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو شکست، انگلینڈ کی سیمی فائنل کی راہ ہموار
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہد ف دے دیا۔
فوٹو بشکریہ کرکٹ ویب سائٹ
کینڈی: (سنو نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل کی راہ ہموار کر لی۔

انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلش کپتان ہیری بروک نے شاندار سنچری سکور کی ، ہیری بروک نے 51گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 100رنز کی فاتحانہ اننگ کھیلی، ویل جیکس28،سیم کرن 16،جیکب بیتھل 8،جوز بٹلر ، ٹام بینٹن 2،2رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عثمان طارق اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں164 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگ کا آغاز کیا تاہم 14 رنز کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 7 گیندوں پر 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کریز پر موجود صاحبزادہ فرحان کا ساتھ نبھانے کپتان سلمان آغا آئے لیکن وہ بھی کچھ دیر ہی کریز پر ٹھہر سکے اور 6 گیندوں پر 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔

نئے آنے والے بلے باز بابر اعظم نے صاحبزادہ فرحان کا ساتھ نبھایا اور ٹیم کا سکور 73 رنز تک پہنچایا لیکن بابر بھی 25 رنز بنا کر اوورٹن کا شکار بن گئے، اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے ٹیم کا سکور 122 رنز تک پہنچایا تاہم صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

پاکستانی بیٹر فخر زمان بھی 25 رنز بنا کر ہمت ہار گئے ، عثمان خان 5 گیندوں پر 8 ، محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ شاہین آفریدی 2 رنز ہی بنا سکے، شاداب خان 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان مرزا نے 2 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں ،جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے 2،2 جبکہ عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ضرور پڑھیں