پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان اور قومی ہیرو شاہد آفریدی نے اپنے فینز کیلئے ایک منفرد اور دلچسپ پیشکش کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق جو مداح آفریدی کے خصوصی پروگرام (شاہد آفریدی سٹور) کے تحت پانچ سوٹ خریدے گا اسے اور اسکے اہل خانہ کو آفریدی ویڈیو کال پر یادگار بات چیت کا موقع دیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بڑے خریداروں کے لیے مختلف انعامات دیے جاتے رہے ہیں جیسے ایک دفعہ یہ آفر لگائی گئی کہ جو مداح دکان سے چار سوٹ خریدے گا اسے آفریدی کی دستخط شدہ گیند اور جو آٹھ سوٹ خریدے گا اسے دستخط شدہ بلا اور گیند دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ناقص اسکول عمارتیں خالی کرنے کا حکم جاری
اس مرتبہ شاہد آفریدی نے مداحوں کو اپنے قریب لانے کے لیے ویڈیو کال کا خصوصی تحفہ شامل کیا ہے جس سے مداح نہ صرف قومی ہیرو سے بات کر سکیں گے بلکہ خاندان کے ساتھ یادگار لمحے بھی گزار سکیں گے۔
اہل خانہ اور خریدار دونوں کو آفریدی کے ساتھ بات چیت کا موقع ملے گا جسے مداحوں کیلئے سنہری موقع اور یادگار تجربہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ شاہد آفریدی کی طرف سے یہ پیشکش مداحوں کے لیے انکی محبت کا شکریہ ادا کرنے کا ایک منفرد طریقہ ہے۔