ناقص اسکول عمارتیں خالی کرنے کا حکم جاری
Unsafe school buildings Punjab
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) طلبہ کی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب بھر میں خستہ حال اسکول عمارتوں کو فوری خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب  نے صوبے بھر میں قائم خطرناک اور جزوی طور پر خستہ حال اسکول عمارتوں کے حوالے سے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ایسی عمارتیں فوری طور پر خالی کرنے اور سیل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

محکمہ کی جانب سے تمام ضلعی اتھارٹیز کو جاری مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی صورت طلبہ کو غیر محفوظ عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، طلبہ نہ تو ان عمارتوں میں بیٹھ سکیں گے اور نہ ہی وہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارہ حادثے کا شکار

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ خطرناک قرار دی گئی اسکول عمارتوں میں واضح سائن بورڈز آویزاں کیے جائیں تاکہ والدین اور طلبہ کو صورتحال سے آگاہ رکھا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ہدایات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو اسکی ذمہ داری متعلقہ ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور اسکول سربراہ پر عائد ہوگی۔

ضرور پڑھیں