بھارتی طیارہ حادثے کا شکار
فائل فوٹو
February, 24 2026
(ویب ڈیسک): بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں رنچی سے نئی دہلی جانے والا ائیر ایمبولینس گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ پیر کی رات ضلع چترا کے علاقے سیماریا کے قریب پیش آیا جہاں ائیر ایمبولینس ایک مریض کو علاج کے لیے رنچی سے نئی دہلی منتقل کررہی تھی۔
چترا کی ڈپٹی کمشنر کے مطابق طیارہ گھنے جنگل میں گرکر تباہ ہوا، ہلاکتوں کی اب تک حتمی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم طیارے میں سوار تمام افراد کے زندہ بچنے کی امید کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: عیدالفطر 2026 کی چھٹیوں کا اعلان
بیان کے مطابق طیارے نے شام 7 بج کر 34 منٹ پر کولکتہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا، تاہم کچھ دیر بعد اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سحر و افطار اوقات
24 February 2026, 6th Ramadan
ضرور پڑھیں