سابق ٹیسٹ امپائر رب نواز سینئر انتقال کرگئے
Rab Nawaz senior passes away
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ امپائر اور معروف کرکٹ آرگنائزر رب نواز سینئر انتقال کر گئے، مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھے۔

اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ایک بجے بھاگے شاہ مسجد میں ادا کی جائے گی، جس میں کرکٹ حلقوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

کرکٹ برادری نے رب نواز سینئر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، آئی سی سی ایوارڈ یافتہ کرکٹ آرگنائزر ملک سرور نے کہا کہ مرحوم نے کرکٹ کے فروغ اور امپائرنگ کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اپنے پیغامات میں مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ مملکت عبدالرحمٰن کانجو کی والدہ وفات پاگئیں

ایسٹ زون کے صدر بلال مقیت، سیکرٹری حبیب الحسن شاہ، خازن شہباز علی، اور دیگر عہدیداروں نے بھی مرحوم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ رب نواز سینئر کی وفات سے کرکٹ برادری ایک مخلص اور باصلاحیت شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔

ان کی شرافت، دیانتداری اور کرکٹ کے شعبے میں لگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کرکٹ کے شائقین اور سابق کھلاڑی مرحوم کی خدمات کے احترام میں سوگ میں شریک ہیں۔

ضرور پڑھیں