وزیرِ مملکت عبدالرحمٰن کانجو کی والدہ وفات پاگئیں
Abdul Rehman Kanjo mother passes away
فائل فوٹو
لودھراں: (ویب ڈیسک) وزیرِ مملکت برائے توانائی عبدالرحمٰن کانجو کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔

اہلِ خانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج دن 3 بجے لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں واقع کمپلیکس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔

انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی رہنماؤں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے وزیرِ مملکت سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ سوشل میڈیا پر بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کارکنان اور عوام عبدالرحمٰن کانجو کے غم میں شریک دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میت کو اسپتال سے گھر لیجانے کیلئے مفت ایمبولینس سروس کا اعلان

ذہن نشین رہے کہ عبدالرحمٰن کانجو کا شمار جنوبی پنجاب کی فعال سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے اور وہ اس وقت وزارتِ توانائی میں بطور وزیرِ مملکت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ والدہ کے انتقال پر اہلِ علاقہ اور پارٹی کارکنان کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ضرور پڑھیں