اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں طے پایا گیا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں کم از کم ایک سرکاری وین میسر ہوگی جو میت کو اسپتال سے گھر منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ اس سروس سے استفادہ کرنے کیلئے مرحوم کے اہل خانہ 1122 پر کال کر سکیں گے یا متعلقہ اسپتال کے کاؤنٹر سے بھی مفت وین سروس حاصل کر سکیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں کو مالی اور انتظامی مشکلات سے بچانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امداد لینے کیلئے ان نمبرز پر رابطہ کریں
مزید بتایا گیا کہ میت کی منتقلی کے عمل کو اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت مانیٹر کیا جائے گا تاکہ شفافیت اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، بڑے سرکاری اسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس کے آغاز کیلئے باقاعدہ پلان بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں نجی ایمبولینس سروسز کے کرایوں کے تعین اور انہیں ریگولرائز کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، جس پر اصولی اتفاق کیا گیا۔