بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا
بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے آج بھی ہاتھ نہ ملایا۔
فائل فوٹو
دمبولا: (سنو نیوز) بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے آج بھی ہاتھ نہ ملایا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار ہے اور پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک نہ کرنے کا فیصلہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کیا گیا ہے جس پر کرکٹ حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، کہا گیا ہے کہ ہینڈ شیک نہ ہونے سے جینٹلمین گیم کرکٹ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ہینڈ شیک سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ ہینڈ شیک کیلئے 24 گھنٹے انتظار کریں، ہم اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری؟

بھارتی کپتان نے پاکستان ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایشیا کپ میں اور اب یہاں بھی اچھا کھیل پیش کیا ہے، پاک بھارت میچ کا دباؤ ہمیشہ زیادہ ہوتا ہے، لیکن اعصاب پر قابو پا کر بہترین کرکٹ پیش کرنا ہی اصل مقابلہ ہے۔

دوسری جانب بھارت کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔

سنجے منجریکر نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا بھارت نے جو "ہاتھ نہ ملانے" والی حرکت شروع کی ہے یہ بڑی احمقانہ ہے، یہ ہمارے جیسے ملک کے شایانِ شان نہیں ہے۔