ملتان فرنچائز 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت، نام بھی تبدیل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت ہو کر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی۔
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل سوشل میڈیا
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت ہو کر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ملتان سلطانز کی بولی کے عمل کا آغاز کیا، بولی کے عمل میں 5 بولی دہندگان نے شرکت کی جبکہ ملتان ٹیم کی نیلامی کےلیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

بولی کے آغاز پر سی ڈی وینچرز نے 215 کروڑ روپے کی بولی لگائی اور پھر بڑھاتے ہوئے 226 تک پہنچی، اس کے بعد ولی ٹیک نے ملتان سلطانز کی نیلامی کی سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگا کر کامیابی حاصل کرلی۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔

ملتان کی ٹیم کی فروخت کے اس عمل نے پی ایس ایل کی مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، کیونکہ 2 ارب 45 کروڑ روپے کی قیمت نے اسے سب سے مہنگی فرنچائز بنا دیا۔

ولی ٹیکنالوجیز گروپ نے فرنچائز کی خریداری کے ساتھ ہی ٹیم کا نام راولپنڈی رکھنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں 8 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، جن میں ایک حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں پہلی بار میدان میں اتریں گی، جن کی حال ہی میں نیلامی کی گئی تھی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں