آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی
فائل فوٹو
February, 4 2026
(ویب ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔
قومی کرکٹر صائم ایوب دوبارہ نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر بن گئے ہیں جنہوں نے حالیہ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اسپنر ابرار احمد نے ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں بہترین فارم دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ محمد نواز نے آل راونڈرز رینکنگ میں ترقی کرتے ہوئے چوتھے نمبر تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل میپس میں نیا اے آئی فیچرز متعارف
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بہتری دکھائی ہے اور اب 29ویں نمبر پر ہیں، قومی بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی موجودہ رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔
پاکستان ٹیم کے یہ اعداد و شمار عالمی سطح پر ان کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی اور مستقل مزاجی کا عکاس ہیں۔