گوگل میپس میں نیا اے آئی فیچرز متعارف
Google Maps AI feature
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): گوگل نے اپنی نیوی گیشن سروس میپس میں ایک جدید اے آئی فیچر شامل کردیا ہے جس سے اب سفر کے دوران بہتر راہنمائی حاصل ہو سکے گی۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نیا فیچر جیمنائی اے آئی پر مبنی ہے جسے پہلی بار نومبر 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا، ابتداء میں یہ سہولت صرف گاڑی چلانے والوں کیلئے فراہم کی گئی تھی تاکہ ڈرائیونگ کے دوران بغیر ہاتھ استعمال کیے نیوی گیشن ممکن ہو سکے۔

اب گوگل نے اس فیچر کو مزید بہتر بنا کر پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے بھی دستیاب کر دیا ہے جس سے ہر قسم کے سفر میں صارفین کو فوری اور آسان رہنمائی مل سکے گی، یہ بات چیت پر مبنی اسسٹنٹ راستوں، مقامات اور سفر سے متعلق سوالات کے جواب بھی فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

گوگل کے مطابق جیمنائی فار میپس کو مرحلہ وار دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے جہاں جیمنائی اے آئی ماڈل دستیاب ہو گا وہاں صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ نیا فیچر ویب ورژن پر دستیاب نہیں ہوگا بلکہ صرف اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل ڈیوائسز پر استعمال کیا جا سکے گا تاکہ صارفین کو بہتر اور ہموار نیوی گیشن کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں