کٹ کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، سلمان آغا، نسیم شاہ اور فہیم اشرف شامل تھے۔ کھلاڑیوں نے نئی کٹ میں تصاویر بنوائیں اور اس منفرد ڈیزائن کو سراہا، جس میں جدید انداز اور روایتی رنگوں کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔
Revealing the Vanguard Markhor Edition 🎬
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
Pakistan's T20 World Cup 2026 Jersey Unveiled 💫#WearYourPassion | #BackTheBoysInGreen | #T20WorldCup pic.twitter.com/KsnRizFH0g
پاکستان کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ روایتی سبز اور ہلکے سبز رنگوں پر مشتمل ہے۔ سبز رنگ پاکستان کی پہچان سمجھا جاتا ہے، جو امید، ترقی اور قومی اتحاد کی علامت ہے۔ جرسی کا ڈیزائن نہایت نفیس اور جدید رکھا گیا ہے، جس میں قومی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی معیار کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈیزائن نوجوان شائقین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کرکٹ کی مثبت شناخت کو اجاگر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ پاکستانی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ ٹرافی جیت کر وطن واپس آئے گی، موجودہ ٹیم ایک متوازن اور مضبوط کمبی نیشن پر مشتمل ہے، جس میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا شاندار امتزاج موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم اس وقت اچھی فارم میں ہے اور حالیہ میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی ورلڈ کپ کے چیلنج کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور قوم کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ نئی 'مارخور ایڈیشن' کٹ نہ صرف کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی بلکہ شائقینِ کرکٹ کے لیے بھی فخر کا باعث بنے گی، جو ہر میچ میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ اپنی ٹیم کی بھرپور حمایت کریں گے۔