ترجمان حکومت پاکستان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی۔
The Government of the Islamic Republic of Pakistan grants approval to the Pakistan Cricket Team to participate in the ICC World T20 2026, however, the Pakistan Cricket Team shall not take the field in the match scheduled on 15th February 2026 against India.
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 1, 2026
حکومتی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا تاہم پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔
واضح رہے کہ کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 15 فروری کو شیڈولڈ ہے تاہم اب پاکستان بھارت کے خلاف میچ سے دستبردار ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کا آسٹریلیا کو کلین سویپ
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل بروز پیر سری لنکا کے لیے روانہ ہو گی جبکہ بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔
حکومتی ذرائع نے بتایاکہ بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 15 فروری کو بطور احتجاج بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا کہا گیا ہے۔