بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 49.5 اوورز میں 252 رنز سکور کیے۔
بھارت کی جانب سے ویدانت ترویدی 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کنشک چوہان نے 35، سوریا ونشی نے 30 اور آر ایس امبریش نے 29 رنز بنائے، کھیلان پٹیل 21، آرون جارج اور ابھی گیان 16،16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 3 اور محمد صیام نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ علی رضا، ، احمد حسین، مومن قمر اور علی حسن بلوچ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 46.2 اوورز میں صرف 194 رنز ہی بنا پائی، پاکستان کی جانب سے عثمان خان 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، حمزہ ظہور نے 42 جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 38 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان انڈر 19 کے حذیفہ احسن 14، سمیر منہاس 9، عبدالسبحان 7، محمد صیام اور علی حسن بلوچ 3،3 جبکہ احمد حسین 2 رنز ہی بنا پائے جبکہ مومن قمر بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
انڈیا انڈر 19 کی جانب سے عیوش مہاتر اور کھیلان پٹیل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آر ایس امبریش، ہینل پٹیل، کنیشک چوہان اور ویہان ملہوترا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔