لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عاقب جاوید، مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا نے ٹیم کے مکمل اسکواڈ کا تفصیلی اعلان کیا۔
اعلامیے کے مطابق اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان اور عثمان طارق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ موجودہ اسٹار کھلاڑیوں میں ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا توازن برقرار رکھا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر بہترین کارکردگی پیش کی جا سکے۔
ذہن نشین رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے شروع ہو کر 8 مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 7 فروری کو نیدرلینڈز کیخلاف کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی ٹیم میں فاسٹ بولنگ، سپن اور بیٹنگ کا متوازن امتزاج موجود ہے، جو ٹیم کو کامیابی کیلئے مضبوط بناتا ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور تیار ہے، اپنے ہر میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔