گروپ مرحلے کے اختتام پر بھارت نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان گروپ سی میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سپر سکس میں داخل ہوئی۔
بھارت کی جانب سے آر ایس امبریش نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کپتان آیوش مہاترے نے نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت نے گروپ مرحلہ ناقابل شکست مکمل کیا، جس سے وہ سپر سکس مرحلے میں مضبوط مدِ مقابل کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
پاکستان ٹیم نے گروپ مرحلے میں زمبابوے کیخلاف فتح حاصل کر کے دو پوائنٹس جمع کیے،پاکستان اپنا پہلا سپر سکس میچ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں فیصلہ حکومت کرےگی، محسن نقوی
واضح رہے کہ سپر سکس مرحلے میں ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو جبکہ فائنل 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے دونوں سپر سکس میچز جیتنا ناگزیر ہوں گے، جس سے ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
کرکٹ شائقین اور تجزیہ کار پاک بھارت میچ کیلئے جوش و خروش میں ہیں اور ہر طرف ٹاک شوز، تجزیے اور متوقع سکواڈز پر بحث جاری ہے۔