ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری
ICC T20 World Cup schedule
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا شیڈول باضابطہ طور پر جاری کر دیا۔

نئے شیڈول کے مطابق سکاٹ لینڈ کے میچز کی تاریخیں بھی سامنے آ گئی ہیں، جو شائقینِ کرکٹ کیلئے خاص دلچسپی کا باعث بن گئی ہیں۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق سکاٹ لینڈ اپنا پہلا میچ 7 فروری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گا، جو ایک سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے بعد سکاٹ لینڈ کا دوسرا میچ 9 فروری کو اٹلی کے خلاف شیڈول کیا گیا ہے۔

دونوں میچز مقررہ شیڈول کے مطابق مختلف بین الاقوامی مقامات پر کھیلے جائیں گے، جہاں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تمام میچز مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا شیڈول عالمی سطح پر کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، آئی سی سی کے مطابق تمام میچز کے دن، وقت اور مقامات کی مکمل تفصیلات آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کی جگہ گروپ سی میں سکاٹ لینڈ شامل

واضح رہے کہ اس سے قبل شائقین نے پرانے شیڈول کے مطابق اپنے سفر اور دیگر انتظامات کر رکھے تھے، تاہم نئے شیڈول کے اعلان کے بعد اب ٹیموں اور شائقین دونوں کو اپنی منصوبہ بندی ازسرِنو ترتیب دینا ہو گی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز کے ساتھ ہی شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔