ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی جگہ گروپ سی میں سکاٹ لینڈ شامل
Scotland replaces Bangladesh for T20 World Cup 2026
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ سی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش اس گروپ میں حصہ نہیں لے گا، جس کے نتیجے میں آئی سی سی نے متبادل ٹیم کے طور پر سکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا فیصلہ عالمی کرکٹ کے تقاضوں اور بنگلہ دیش ٹیم کے کھیلنے سے انکار کے پیش نظر کیا گیا تاکہ میچز کی روانی اور ٹورنامنٹ کی سالمیت برقرار رہے۔

ذہن نشین رہے کہ اس تبدیلی سے قبل گروپ سی میں بنگلا دیش کے ساتھ انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز ، نیپال اور اٹلی شامل تھے۔

ماہرین کے مطابق سکاٹ لینڈ کی شمولیت گروپ سی کے میچز میں غیر متوقع نتائج کا امکان بڑھا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹرز جعلسازوں کے ہتھے چڑھ گئے، کروڑوں روپے سے محروم

ذرائع کاکہنا ہے کہ بنگلا دیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ہے۔

غالب امکان ہےکہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کا مؤقف نہ مانا تو پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔