ذرائع کے مطابق چیئرمین بورڈ کی منظوری کے بعد یہ آکشن لاگو کر دیا جائے گا۔ اتوار کو ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ٹیم اونرز کو آکشن کے طریقہ کار اور ضوابط سے تفصیلی آگاہی فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل طور پر آکشن کے ذریعے کیا جائے گا، جس سے تمام فرنچائزز کو مساوی مواقع میسر آئیں گے۔
دوسری جانب تمام پرانی پانچ فرنچائزز نے 4 کھلاڑیوں بشمول برانڈ ایمبیسیڈر کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ نئی ٹیموں نے صفر ریٹینشن کی شرط رکھی تھی۔ اس معاملے پر حتمی فیصلہ چیئرمین بورڈ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان سے میلبرن رینیگیڈز مینجمنٹ نے معذرت کرلی
یاد رہے کہ جمعے کو پی ایس ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ میں چیئرمین بورڈ محسن نقوی نے ٹیم اونرز کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ اوپن آکشن کے فارمولے کو اپنایا جائے، کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کیلئے بہتر مواقع پیدا ہوں گے اور لیگ میں شفافیت یقینی بنے گی۔
پی ایس ایل میں پہلی بار کھلاڑیوں کی نیلامی کا مرحلہ شائقین کرکٹ کیلئے بھی دلچسپی کا باعث ہوگا، توقع کی جا رہی ہے کہ یہ لیگ کے معیار کو مزید بلند کرے گا۔