عماد وسیم کا اہلیہ ثانیہ اشفاق سے علیحدگی کا فیصلہ
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے اہلیہ ثانیہ اشفاق سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے اہلیہ ثانیہ اشفاق سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ بہت سے اختلافات گزشتہ برسوں سے حل نہیں ہو سکے ، مسلسل اختلافات کے باعث اہلیہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے مداحوں اور عوام سے التجا کی کہ میری پرائیویسی کا احترام کیا جائے، پرانی تصاویر کو استعمال نہ کیا جائے اور ثانیہ اشفاق کو اب میری اہلیہ نہ کہا جائے۔

عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی معاملات پر منفی بات کرنے والوں کے خلاف لیگل ایکشن لوں گا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میں اپنے بچوں کے لیے ہمیشہ موجود رہوں گا اور بچوں کی مکمل دیکھ بھال میں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کے 3 بچے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں عماد وسیم کی مبینہ طور پر نائلہ نامی لڑکی کے ساتھ دوستی کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔