کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، فخر زمان پر جرمانہ عائد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر قومی بلے باز فخر زمان پر جرمانہ عائد کر دیا۔
فائل فوٹو
دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر قومی بلے باز فخر زمان پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے حالیہ ٹرائی سیریز کے فائنل میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر میچ فیس کا 10 جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قرار دیا کہ پاکستانی بیٹر فخر زمان نے آئی سی سی کے آئین کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی ہے جو بین الاقوامی میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر شدید ردِ عمل یا احتجاج ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا میچ کے دوران ناگن ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی نے قومی بیٹر فخر زمان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے فیصلہ کن معرکہ میں پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں فخر زمان نے آؤٹ ہونے کے بعد امپائرز کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امپائر کے ساتھ طویل بحث کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں مہمان ٹیم سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی تھی۔