بھارت کا جنوبی افریقہ کے ساتھ دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران ویرات کوہلی کا ناگن ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ویرات کوہلی کے ناگن ڈانس پر شائقین نے کہا کہ پرانا ویرات کوہلی واپس آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹر معین خان ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران ویرات کوہلی بہترین فارم میں ہیں اور فیلڈ پر بھی ان کے مختلف انداز وائرل ہو رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران جب بھارتی باؤلر نے پانچویں اوور میں وکٹ لی تو ویرات کوہلی خوشی میں ناگن ڈانس کرنے لگے۔ ویرات کوہلی کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویرات کوہلی کا میدان میں ناگن ڈانس کیمرے میں ریکارڈ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا۔
سیریز کے دوسرے میچ کے دوران ویرات کوہلی نے 93 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ جبکہ سیریز کے پہلے میچ میں بھی انہوں نے 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔